درگاہ اجمیر شریف پر خاتون کے ٹھمکے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،

درگاہ اجمیر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ، جس نے کانوں میں ایئر فون لگائے ہوئے ہیں اور وہ درگاہ اجمیر شریف پر ٹھمکے لگا رہی ہے، اس دوران اسکو کسی نے نہیں روکا، درگاہ کے خدام کا کہنا ہے کہ یہ عقیدت کا مقام ہے، کوئی ڈانس اکیڈمی نہیں، خاتون کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو درگاہ اجمیر شریف کے احاطہ کی ہے، درگاہ کمیٹی نے چند ایسے افراد کی تقرری بھی کر رکھی ہے جو غیر اخلاقی کاموں سے روکنے کے لئے ہیں لیکن اس خاتون کو ٹھمکے لگانے سے کسی نے نہیں روکا، ویڈیو بھی بن گئی، لوگ بھی چلتے رہے لیکن کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپرواہی، غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی

درگاہ اجمیر شریف کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق چار پانچ دن پرانی ہے، درگاہ کے خادموں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ درگاہ ڈانس اکیڈمی نہیں، خاتون کے خلاف کاروائی کی جائے، خاتون نے سرمئی ،گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، درگاہ پر آنیوالوں نے بھی خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

Shares: