اسلام آباد ہائیکورٹ:لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی ایس پی سی آئی اے منگل کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لئے گئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ لاہور سے17 ستمبر کو تین بچیوں اور ان کی والدہ کو پولیس نے اٹھا کر 20 ستمبر کو ترنول پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر میں نامزد کردیا ،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ڈی جی ایف آئی اے جے آئی ٹی بنا کر بچیوں کو اٹھانے کے معاملے کی تحقیقات کریں،

Shares: