لیڈی منشیات فروش گرفتار ملزمہ سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی،
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ امروز ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی منشیات سپلائی میں ملوث لیڈی منشیات فروش ملزمہ 3 کلو سے زائد منشیات سمیت ماڑیپور روڈ گلبائی سے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمہ کی شناخت علینہ خان دختر خورشید کے نام سے ہوئی۔ملزمہ کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 3025 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 123/23 بجرم دفعہ 6/9(i)3C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سپر ہائی وے پولیس نے لیاری گینگ وار کے ایک اہم کارندے فہیم عرف بہاری کو گرفتار کر لیا فہیم عرف بہاری کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گرفتار کیا،ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق ملزم فہیم بہاری سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد ہوا، وہ انتہائی سنگین جرائم میں ملوث تھا، ملزم لیاری گینگ وار کے لیے متعدد بار تاجروں سے بھتہ طلب کر چکا ہے فہیم بہاری بھتہ نہ دینے والوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کر چکا ہے ملزم نے تمباکو کے ایک بڑے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا جب تاجر نے انکار کیا تو اس کے گھر پر لانڈھی میں فائرنگ کر دی فہیم بہاری پہلے بھی متعدد بار بھتہ، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے
ایک اور کاروائی میں لیاری میں خوف و ہراس پھیلانے, دھمکیاں دینے اور غلیظ زبان استعمال کرکے لیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،دو طرفہ فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کا کارندہ کبیر عرف جھینگوں زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا،ملزم لیاری میں موجود عوام کو دوبارہ گینگ وار گروپس کے متحرک ہونے اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتا تھا. ملزم مختلف ویڈیوز اور آڈیو پیغام کے ذریعے لیاری کے شہریوں سے غلیظ زبان کا استعمال اور دھمکاتا بھی تھا. ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیا گیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا.ملزم کے خلاف مقدمات درج, نیز مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے.ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،
شیرشاہ پولیس کی کاروائی، ملزم غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی،محمد تنویر ولد سلیم نامی ملزم ناجائز اسلحہ سمیت شیرشاہ سے گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری دو عدد غیرقانونی پستول برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔