سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

saleem

دن دہاڑے سڑک پر سرعام خاتون کے ساتھ زیادتی کے موقع پر خاتون کی مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بنانے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

واقعہ بھارت کا ہے، پولیس نے محمد سلیم کو اجین عصمت دری کیس میں گرفتار کر کے اسے شریک ملزم نامزد کر دیا ہے،محمد سلیم نامی آٹو ڈرائیور نےاجین عصمت دری کیس کی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق، سلیم اجین ضلع کے ناگدا قصبے کا رہنے والا ہے اور اب اسے سازش کے الزامات کے تحت کیس میں شریک ملزم نامزد کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق، اس نے کوئلہ پھاٹک جنکشن پر ملزم لوکیش کو سڑک کے کنارے ایک کچرا چننے والے خاتون کی عصمت دری کرتے دیکھا۔سلیم نے متاثرہ خاتون کی مدد کرنے کی بجائے اس واقعے کو اپنے فون پر فلمایا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور کی شناخت کی اور اس کے موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اسے ٹریک کیا۔پولیس نے سلیم کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، اور فون سے عصمت دری کی ویڈیو برآمد کی ہے اور اسے فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سلیم پر پہلےبھی پولیس نے متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے،اجین کے ایس پی پردیپ شرما کا کہنا ہے کہ، "اس پورے فعل کا ویڈیو بنانے والے شخص کو پولیس نے ناگدا سے گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک موبائل بھی برآمد ہوا ہے جس سے ہم نے ویڈیو برآمد کی ہے۔”ہماری سائبر پولیس ٹیم فرانزک تجزیہ کر رہی ہے۔ اس نے جن لوگوں کو یہ ویڈیو بھیجا ہے ان کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اگر پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ایسا کیا گیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ملزم کو ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،

واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ملزم نے دن دہاڑے مصروف ترین سڑک کے قریب خاتون کے ساتھ زیادتی کی، وہاں سے گزرنے والے شخص نے ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا، اجن شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش نامی ملزم نے ایک کچرہ چننے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے زیادتی سے قبل خاتون کو شراب بھی پلائی، خاتون کی زیادہ شراب پینے سے حالت غیر ہوئی تو ملزم اسے سڑک کے کنارے لے گیا اور دن دہاڑے سر عام خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے لگا، اسی دوران ایک شہری کا گزر ہوا تو اس نے ویڈیو بنا لی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شہریوں نے احتجاج کیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا تا ہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا تھا.

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

Comments are closed.