مزید دیکھیں

مقبول

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

ایف آئی اے کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین...

اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے...

57 سالہ خاتون طیارے میں چھپ کر نیویارک سے پیرس پہنچ گئی

پیرس،خاتون نیویارک سے طیارے میں چھپ کر سوار ہو کر پیرس پہنچ گئی،تاہم امریکی حکام کے مطابق خاتون کو واپس بھیجا جائے گا

فرانس کے حکام نے خاتون کو منگل کے روز واپس بھیجنے کی کوشش کی تھی، لیکن چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ایک حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایئرلائن نے اسے واپس جانے والی پرواز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ 57 سالہ روسی شہری اور امریکی گرین کارڈ ہولڈر کو امریکہ واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پیرس میں ہفتے کے روز ایک ویڈیو میں خاتون کو پرواز کے روانہ ہونے سے پہلے ہنگامہ کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد اُسے نیو یارک جانے والی پرواز سے بھی اُتار دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک مسافر، گیری ٹریچلر نے بتایا کہ خاتون مسلسل غصے میں آ رہی تھیں اور ان کی آواز تیز ہوتی جا رہی تھی۔ آخرکار، تین افراد نے خاتون کو قابو کیا اور اُنہیں ہینڈ کفلز اور پیلے رنگ کی ٹوسٹ ٹائیز کے ساتھ باندھ دیا۔

ڈیلٹا ایئرلائن نے اس معاملے پر کوئی واضح بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ اُسے منگل کی پرواز سے اُتارنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔ تاہم ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ "ڈیلٹا اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کیا ہوا تھا۔”

ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ خاتون نے پرواز کے لئے سیکیورٹی چیکنگ سے بچ کر طیارے میں چھپنے کی کوشش کی۔ اُس نے بورڈنگ پاس چیک کرنے والے افسران کو دھوکہ دے دیا تھا۔ اگرچہ اس کے سامان کی اسکیننگ کی گئی تھی، لیکن وہ گیٹ پر شناختی تصدیق سے بچ نکلی۔ایک ذریعے کے مطابق، خاتون کا پرواز کے دوران اس لیے سراغ نہیں لگایا کیونکہ طیارہ مکمل طور پر بھرا نہیں تھا۔ کچھ مسافروں نے بتایا کہ خاتون نے باتھ رومز کے درمیان چھپ کر اپنے آپ کو پوشیدہ رکھا تھا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan