خاتون کی جان گئی ،اب نہیں چاہتے کسی اورکی بھی جان جائے،عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟

خاتون کی جان گئی ،اب نہیں چاہتے کسی اورکی بھی جان جائے،عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پرمیڈیکل ٹریبونل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے ڈاکٹرکا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بن یامین عباسی ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آپریشن کے دوران غلطی قراردے کر2 سال کیلئے لائسنس کینسل کردیا گیا،پی ایم سی کے فیصلے کے خلاف اپیل کیلئے میڈیکل ٹریبونل بھی ایکٹیو نہیں،

جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کی جان گئی ہے،اب نہیں چاہتے کسی اورکی بھی جان جائے، پاکستان میڈیکل کمیشن کو بغیر سنے اسٹے نہیں دے سکتا،عدالت کی جانب سے فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی گئی ،

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری تک جواب طلب کر لیا ،عدالت نے میڈیکل ٹریبونل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے کہا کہ میڈیکل ٹریبونل کی تشکیل کا اسٹیٹس کیا ہے، عدالت کو آگاہ کریں۔

Comments are closed.