خاتون کو اغوا کر کےزیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

چند گھنٹوں کی کاوش سے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور: پولیس نے خاتون کو اغوا کر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : اے ایس پی ڈیفنس لاہور عثمان عزیز میر نے بتایا کہ فیکٹری ایریا پولیس کو خاتون سے زیادتی کی درخواست موصول ہوئی اور خاتون کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم فوری تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کی کاوش سے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق نے اے ایس پی ڈیفنس، ایس ایچ او فیکٹری ایریا وجیہہ الحسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کے بعد فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت ندیم، نازیہ اور سرفراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان اور رضیہ شامل ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب رہائش پذیر سرفراز کے گھر سال قبل منگنی ہوئی تھی گزشتہ روز ندیم سرفراز کے گھر آیا جہاں جھگڑے کے بعد اس نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عرفان اور 02 خواتین رضیہ اور نازیہ شدید زخمی ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نازیہ دم توڑ گئی بعدازاں ندیم نے بھی واقعہ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

Comments are closed.