سوڈانی خاتون اپنے گھر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے شادی جیسی تقریب منعقد دیکھ کر حیران ہوگئی۔

باغی ٹی وی : سوڈان میں اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری کشیدگی میں سوئیڈش شہریوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اس کشیدگی کے دوران مسلح عناصر شہریوں کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے ان کے گھروں اور مال ودولت پر قابض ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوئیڈش شہریوں کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں موجود مسلح عناصر کو شہریوں کے گھر میں کھاتے پیتے، سوتے اور مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے،تاہم اب یہ سلسلہ کھانے پینے اور سونے تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ یہ مسلح افراد اب شہریوں کے گھر میں شادی بیاہ جیسی تقریبات بھی منعقد کرنے لگے ہیں-

بھارتی شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل

"العربیہ” کے مطابق ایک نوجوان سوڈانی شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان ایک گھر میں شادی کی تقریب منعقد کر رہے ہیں ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے بتایا کہ اس کے دوست کی والدہ غلطی سے اپنے گھر کے اندر سے ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک شادی کی تقریب دیکھی اور حیران رہ گئیں۔

یاد رہے 15 اپریل کو فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جس میں اب تک لگ بھگ 7500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سابق امریکی سفیرپر دبئی کے امیر کیجانب سے ساس کو 60 ہزار ڈالر کے ہیرے …

Shares: