اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے دوبارہ کوئی خطرہ محسوس ہوا تو اسرائیل زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا۔
انہوں نے یہ بیان اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران دیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ "اسرائیل کی پہنچ تہران، تبریز، اصفہان اور ایران کے ہر اُس مقام تک ہے جہاں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔”اس بیان کا پس منظر جون میں ایران کے خلاف کیے گئے 12 روزہ اسرائیلی فضائی حملے ہیں، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے باعث خطے میں ایک بڑے تنازعے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہوئی تھی، جس کا اعلان 23 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔
دبئی: پاکستانی و بنگلادیشی سفارتکاروں کا تارکین وطن کی فلاح پر اتفاق
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
یورپین کمیشن کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
امریکی جج نے ایک بار پھر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا حکم معطل کر دیا
امریکی کمپنیوں نے ایک ساتھ سیکڑوں ڈرونز مار گرانے والا ہتھیار تیار کر لیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام