سیالکوٹ۔ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم دفاع کے موقع پر چونڈہ میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اس دن فقید المثال قربانیاں دیں گئیں، ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی نے بھی ملک کی خلاف سازش کی تو عوام اور فوج اس اندرونی اور بیرونی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گے
جنگ عظیم کے بعد دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ چونڈہ محاز پر لڑی گئی، پاک فوج کے بہادر سپاہی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گے، دشمن اپنی باقیات چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا، ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں آج بھی قربانی مانگتی ہیں،
ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاک فوج،رینجرز،ایف سی اور پولیس قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان آج پھر ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے، ہمیں ملکر پاکستان کے وجود کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہونا چاہئے، شہدا کی عظیم قربانی کو قوم آج بھی یاد کرتی ہے،جو میلی آنکھ وطن عزیز کی جانب اٹھے گی اسے نکال دیں گے
یہ شہید ہمارے ہیرو ہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کے احسان مند ہیں، ان شہدا نے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے گھروں کو محفوظ کیا ، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے ہم اس مشکل دور سے سرخرو ہوں گے
شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں انہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا،ہماری فوج اور عوام متحد ہو کر اس ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی-