پنجاب بھر کے آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ستمبر میں شروع ہوگا،خواجہ عمران نذیر

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا کام ستمبر میں شروع کر دیا جائے گا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب دیہی مراکز صحت کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بنا دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو بینی سلہریا کے دورہ کے موقع پر کیا،

صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال اور لنگڑے والی میں کلینک آن ویلز کا بھی معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی ، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب عملی کام پر یقین رکھتی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کے ساتھ کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں ۔

صوبائی وزیر صحت نےکہا کہ کلینک آن ویلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام الناس کو دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملہ کی کمی پوری کرنے، بہتر طبی آلات کی فراہمی ، لیب میں سہولیات کی بہتری اور ادویات کی فراہمی کے لیے وسائل فراہم کئے جائیں گے ،

ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال میں ویمن میڈیکل آفیسر کی آسامی پر جلد تعیناتی کر دی جائے گی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد نے بریفنگ دی ۔

Leave a reply