لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پی پی 153 لاہور سے بطور ایم پی اےکامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، ایم پی اے خواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار میاں اویس انجم نے خواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کےخلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا،میاں اویس انجم نےخواجہ سیلمان رفیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے.
لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل این اے 125 سے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل نے درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی ،سماعت کے دوران درخواست گزار خود اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے ناکام امیدوار جاوید عمر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،
دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل
پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت
ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک
محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت
دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد