سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا

0
127

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) الیکشنز کے حوالے سے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر کی تین ماہ کی مدت کیلئے تعیناتی کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرواٸیں گے اور انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔نوٹیفیکشن میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply