جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج نے حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خارجی ہلاک ہوگئے جب کہ پاک فوج کے 16 جوان حملے میں شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ موثر طریقے سے ناکام بنایا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں سے شدید جھڑپ کے دوران دھرتی کے 16 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف

فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں6 ماہ کی توسیع

سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں6 ماہ کی توسیع

Shares: