میٹرو میں اب خواتین کے لئے سفر ہو گا بالکل مفت، کسی ٹوکن یا کارڈ کی ضرورت نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب دہلی کی میٹرو بس پر مفت سفر کریں گی. کیجریوال کا کہنا تھا کہ خواتین کو اب ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں ان کا ٹکٹ سرکار دے گی. خواتین کی حفاظت کے لئے چوکوں چوراہوں پر دہلی سرکار نے سی سی ٹی وی لگانے کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی دسمبر تک لگ جائیں گے .
واضح رہے کہ دہلی میں خواتین کا 33 فیصد میٹرو پر سفر کرتی ہیں.