مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ میں تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران) سلسلہ...

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی...

یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

یو این ویمن پاکستان نے 16 دنوں پر مشتمل مہم ’’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘‘ کا افتتاح کراچی یونیورسٹی میں کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس سال کی مہم کا موضوع "بیجنگ ڈیکلریشن اور ایکشن پلان کے 30 سال: خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے متحد ہوں”ہے، جیسے جیسے اس اہم اعلامیہ کی 30 ویں سالگرہ قریب آرہی ہے، اس سال کی مہم میں خواتین کے خلاف تشدد کے عزم کو تازہ کرنے، سٹیک ہولڈرز کو جوابدہ بنانے اور اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں رولنگ ریزسٹنس: تھیٹر آن وہیلز کا آغاز کیا گیا جو ایک خاص طور پر تیار کردہ موبائل تھیٹر ٹرک ہے جس کے ذریعے براہ راست پرفارمنس کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد پر مکالمہ اور شعور اجاگر کیا جائے گا۔یہ تقریب کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جہاں مختلف تعلیمی، حکومتی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یو این ویمن پاکستان کی کنٹری ریپریزنٹیٹو لوئس نیلن نے افتتاحی خطاب میں مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رولنگ ریزسٹنس جیسے تخلیقی پلیٹ فارمز کے ذریعے ہمارا مقصد مکالمہ شروع کرنا، ہمدردی پیدا کرنا اور کمیونٹیز کو تشدد کو مسترد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔خواتین پر تشدد صرف خواتین کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کا بحران ہے جو معاشرے کے ہر پہلو کو متاثر کرتا ہے۔ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں تشدد کا شکار ہوتی ہے۔ ڈین آف سوشل سائنسز کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے مہم کی میزبانی پر یو این ویمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نوجوان اذہان کو پروان چڑھانے کے لئے وقف ہے، اس مہم کی میزبانی پر فخر محسوس کرتی ہے، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے صرف پالیسیوں کی ضرورت نہیں بلکہ ایک ثقافتی تبدیلی بھی ضروری ہے جسے اس طرح کی سرگرمیاں فروغ دے سکتی ہیں۔وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعات صرف تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ ترقی پسند سوچ کی پرورش گاہ بھی ہیں، اس مہم کی میزبانی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی معاشرتی ناانصافیوں کو ختم کرنے اور ایک محفوظ، مساوی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حکومت سندھ شاہینہ شیر علی نے اس مہم کو آگے لے جانے کے لئے معاشرتی طور پر یکجا ہو کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔رولنگ ریزسٹنس اپنے پیغام کو عام کرنے کے لئے موبائل پرفارمنسز کے ذریعے لاہور، پشاور، مردان، کوہاٹ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ یہ عالمی 16 دنوں کی مہم ہر سال 25 نومبر (خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن) سے 10 دسمبر (انسانی حقوق کا دن) تک منائی جاتی ہے جو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان