وراثت میں خواتین کا حصہ، خواتین کی تعلیم تک رسائی اہم چیلنجز
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے بدھ کے روز فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔
وفد کی سربراہی ڈاریکٹر شعبہ تربیہ رفاہ یونیورسٹی، سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے کی-وفد نے سینیٹر مشتاق احمد سے ملاقات کی-ملاقات میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کا حل، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا-سینیٹر مشتاق احمد نے وفد کو آئین کے خدوخال اور پارلیمانی کاروائی بارے وفد کو آگاہ کیا-انہوں نے درس گاہوں /تعلیمی اداروں میں آئین پڑھانے کی ضرورت پر زور دیا-ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کروڑوں خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں، محض 7فیصد خواتین کے بینک اکاونٹس ہیں،وراثت میں خواتین کا حصہ، خواتین کی تعلیم تک رسائی اہم چیلنجز ہیں جس سے نمٹنا وقت کی ضرورت ہے-انہوں نے او-آئی-سی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم ممالک میں اس وقت 83 کروڑ لوگ ان پڑھ جس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے-
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا تر ہیں کہ افغانستان میں خواتین پر پابندی کیوں لگائی گئی جبکہ اسلام کی تاریخ دیکھیں تو خواتین نے کاروبار، تعلیم اور دیگر شعبوں میں حصہ لیا ہے-انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ علم فرض ہے کسی کو اس سے روکا نہیں جا سکتا-ان کا کہنا تھا کہ“مسلمانوں کے مسائل کیلئے مغربی حل نہیں ڈھونڈنا چاہئے”-
وفد کے عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی کوششوں سے امریکہ ڈاکٹر عافیہ سے ملنے نہیں گئے تھے- ہمارے ساتھ موجود وکیل نے 87 قیدیوں کو گوانتا ناموبے سے رہائی دلائی-ان 87 لوگوں پر اتنا ظلم نہیں کیا گیا جتنا اکیلے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم کیا گیا ہے ڈاکٹر عافیہ کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے اور پاگلوں کے جیل میں رکھا گیا ہے-ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو اس جیل سے منتقل کیا جائے اگر ریاست مدعی بن جائے تو اس کی رہائی ممکن ہے- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے اور دس لاکھ لوگوں کے دستخط لینے کا ٹارگٹ رکھا ہے-
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
ربا سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے اور مفتی تقی عثمانی صاحب نے بھی اس حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کروایا تھا جس میں وزیرخزانہ سمیت مختلف متعلقہ شخصیات نے شرکت کی-ربا کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے تب ہی معیشت بہتر ہوگی-ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان میں انٹرسٹ ریٹ زیرو رکھا گیا ہے جبکہ یورپ میں بھی کم ترین ہے-انہوں نے ورلڈ اکنامک فارم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کی 83 فیصد دولت محض 3 فیصد لوگوں کے پاس ہے-
بعد ازاں وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ان کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔طلباء نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائی۔طلباء کو فیکلٹی ممبران کے ہمراہ سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں پرایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بھی وفدکو بریفنگ دی گئی