خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ وزیراعظم کی موجودگی میں ملکہ میکسیما کی تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تحت مالیاتی اقدامات کے حوالے سے تقریب ہوئی ،وزیراعظم عمران خان اورنیدرلینڈکی ملکہ میکسیما بھی تقریب میں شریک ہوئیں.

نیدرلینڈکی ملکہ میکسیما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام سے خواتین کوبا اختیاربنانے میں مدد ملے گی ،احساس پروگرام حکومت کی طرف سے اچھا اقدام ہے ،پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اداروں کےکام کومربوط کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں صرف 7فیصد خواتین کےبینک اکاوَنٹس ہیں،ملکی ترقی کے لیے خواتین کومالیاتی نظام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ،پروگرام کے اختتام پرہرخاتون کا اپنا بینک اکاوَنٹ ہوگا ،خواتین کومالی طورپربا اختیاربنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان اوراحساس پروگرام میں دلچسپی پر شکر گزار ہیں، ریاست مدینہ دنیاکی تاریخ میں پہلی فلاحی ریاست تھی،ریاست مدینہ میں پہلی بار یتیموں،بیواؤں کوحقوق دیےگئے، غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح فلاحی ریاست قائم کرنا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سیاست دان بننے سے پہلےسوشل ورکرتھا،آج امیراپنا ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں ،چین نے70کروڑافراد کوغربت سے نکالا،گزشتہ دہائیوں میں امیر اورغریب کے درمیان فرق بڑھا ہے ، معاشرے میں تمام سہولیات امیروں کے لیے ہیں،غریب خواتین معاشرے کا کمزورترین طبقہ ہے ،

Shares: