الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 خالی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 9 جولائی سے 10 جولائی تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ 11 جولائی کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔14 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک جمع کرائی جا سکیں گی، جن پر ٹریبونل 21 جولائی تک فیصلے کرے گا۔
امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ حتمی فہرست 22 جولائی کو جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 23 جولائی تک واپس لیے جا سکیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کر رکھا ہے، جس پر سیاسی تنازع بھی جاری ہے۔
بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ
ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری
کراچی: عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار








