مرکزی مسلم لیگ خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل عفت ادریس نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ پولیس کا رویہ کسی صورت درست نہیں، خواتین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب خود ایک خاتون ہیں وہ معاملے کا نوٹس لیں

عفت ادریس کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کی جانب سے علیمہ خان کے ساتھ بدسلوکی کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ماضی میں جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت میں نہیں تھیں تو ان کے ساتھ بھی ایسے ہی رویے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جن کی ہم نے اس وقت مذمت کی تھی،آج بھی اسی رویئے کی مذمت رکر ہے ہیں ،سیاسی اختلافات کے باوجود روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں آکر احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود خاتون ہیں،وہ اس رویئے کے خلاف ایکشن لیں ،سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں آنے کے بعد مخالفین کے ساتھ انتقام یا جارحانہ طرزِ عمل نہیں اپنانا چاہیے،خواتین کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہماری مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ،

Shares: