گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے اور اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل غالب روڈ پر پیش آیا، جہاں اللہ رکھا نے ایک لڑکی کو آفس سے گھر جاتے وقت نازیبا حرکت کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے اور پھر فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی "Never Again” پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری
توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری