سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا مودی ایس سی او اجلاس میں شریک ہوتے.
بھارتی صحافی برکھا دت کو نواز شریف نے انٹرویو دیا ہے، برکھا دت کا کہنا تھا کہ ایس ای او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شریک ہو رہے ہیں، وہ ایس سی او اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں، میری سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں ، میری خواہش تھی کہ بھارتی وزیراعظم مودی ایس سی او اجلاس میں شریک ہوتے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بحالی کی راہ کھلنے کی امید ہے۔ امید کرتا ہوں ہم آپس میں جلد ملاقات کریں گے،
“Would’ve been a great thing if PM #Modi had also come for #SCO" @NawazSharifMNS tells me in #Pakistan in an EXCLUSIVE conversation. “Hope we & he have an opportunity to sit together in the not too distant future”. #MojoExclusive hours before #Jaishankar visit to #Islamabad. pic.twitter.com/AqB4iiq5ip
— barkha dutt (@BDUTT) October 14, 2024
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی بھارتی صحافی برکھا دت سے اہم ملاقات ہوئی ہے،بات چیت میں علاقائی استحکام اور سرحد پار تعاون پر گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات پاک بھارت مثبت تعلقات اور بات چیت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ برکھا دت اور مریم نواز شریف پرانے دوست ہیں، برکھا دت ایس سی او اجلاس کی کوریج کے لئے پاکستان آئی ہیں، اوراجلاس سے قبل برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے،
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات