باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،
جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ سعدرفیق کو اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔ایڈمن جج امیر محمد خان راستے بند کرنے پر برہم ہو گئے ،جج امیر محمد خان نے کہا کہ راستے کیوں بند کررکھے ہیں؟باہر 10 بندے بھی نہیں،
عدالت نے کہا کہ راستے بند کرنے سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں ،لگتا ہے عدالت نہیں بلکہ کسی اور مقصد کیلئے سکیورٹی لگا رکھی ہے ۔جج امیر محمد خان نے کہا کہ خواجہ برادران آتے ہیں تومیں ان سے پوچھتا ہوں ،میں صبح کا عدالت میں موجود ہوں۔
خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو پیش کردیا گیا قیصر امین بٹ کو ایمبولینس پہ عدالت لایا گیا احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے ملزمان خواجہ برادران کو 6 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے،