خواجہ سعد رفیق زخمی حالت میں عدالت پیش، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

0
42

خواجہ سعد رفیق زخمی حالت میں عدالت پیش، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ برادران کو احتساب عدالت پیش کردیاگیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پرپیش کیا گیا،

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو زخمی حالت میں عدالت پیش کیا گیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رات کو بیرک میں آگ لگنے سے زخمی ہوا،

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ جیل حکام نے اسمبلی اجلاس کیلئے پروٹیکشن آرڈر دیئے ہیں؟ جس پر خؤاجہ سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں.

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے اسلام آباد میں رکھنے کی استدعا کر دی،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آبادکو سب جیل قرار دےکروہی رکھا جائے،میں ہر اجلاس پر 8 گھنٹوں کا سفر نہیں کرسکتا,رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس سے زخمی ہوا،میرا سر لوہے کے راڈکے ساتھ لگامجھے کچھ نظر نہیں آیا،جیل حکام روزانہ اجلاس میں مجھے اسلام آباد لےکرجاتے ہیں،اسلام آباد سب جیل قرار دےکرمجھےوہیں رکھا جائے میں نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے فیصلہ اسی نےکرنا ہے،

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

Leave a reply