خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟

خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی لیگی رہنما سلمان رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس ہر انہیں کیمپ جیل سے جنرل اسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا ،کیمپ جیل کے عملےنے لیگی رہنماسلمان رفیق کو جنرل اسپتال منتقل کیا،

جیل ذرائع کے مطابق جیل ڈاکٹر زنے لیگی رہنما سلمان رفیق کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیےہیں،اسپتال منتقلی کا مقصد سلمان رفیق کے میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کروانا ہے ،

واضح رہے کہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں پہلے ہسپتال اب گھر منتقل کر دیا گیا ہے، مریم نواز کی بھی طبیعت خراب ہو چکی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، آج ان کی سرجری ہوئی ہے، سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بھی خراب ہے جس کے باعث وہ جیل کی بجائے ہسپتال میں ہیں، آج سلمان رفیق کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ،

پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Comments are closed.