خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراوَں کے احتجاج میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری پہنچ گئیں

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نیا قانون آپ کے لیے ہی ہے،جب بھی آپ کا مسئلہ ہوا ہم آپ کے لیے کھڑے ہوئے، شیریں مزاری نے اے سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیکریٹری وزارت قانون سے جا کر مل لیں،

اسلام آباد میں خواجہ سرا رمل کے ساتھ تشدد کے واقعہ کے خلاف خواجہ سرا احتجاج کرتے کرتے ڈی چوک تک پہنچ گئے جہاں وفاقی وزیر انسانی حقوق نے انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی

واضح رہے کہ خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ماڈل کا کہنا ہےکہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھےآئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پشاور میں خواجہ سرا آرزو نے الزام لگایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس کے ساتھ ریپ کی کوشش کی گئی ہے۔آرزو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گورو جیدی کے بلڈ ٹیسٹ کے لئے نیو بلڈنگ کی پانچویں فلور پر گئی تو وہاں موجود لیبارٹری والے کو ٹیسٹ دئیے، اس نے گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت دیا، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر جلدی ہوجائے جس کے بعد دوسرے کمرے سے ایک شخص آیا جس نے کہا تمہیں بہت جلدی ہے، اسی شخص نے مجھے دوسرے کمرے میں آنے کا بولا وہاں گئی تو اس مجھے ہاتھ لگا کر غلط کام کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اسکو منہ پر تھپڑ رسید کیا جسکے بعد جھگڑا ہوگیا۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء آرزو کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، خواجہ سراء کے الزامات کی تحقیق کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو آج ہی اپنی رپوٹ پیش کرے گی۔سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہیں، جس سے حقائق تک پہنچا جائے گا،

ترجمان کا کہنا ہے کہ الزامات درست ثابت ہوئے تو کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، الزامات اگر غلط ثابت ہوئے تو خواجہ سراء کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

Comments are closed.