خواتین کو عام طور پر عوامی مقامات پر چھیڑ چھاڑ کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان میں خواتین کو چھیڑ چھاڑ سے تحفظ فراہم کرنے والی ایک موبائل فون ایپلی کیشن نے دھوم مچا دی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ ٹوکیو پولیس نے متعارف کروائی ہے اور اس ایپ کو دو لاکھ 37 ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
ٹوکیو پولیس کے ایک اہلکار کیکو ٹویامینی کا کہنا ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد کا ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنا غیر معمولی ہے۔ اس کی مقبولیت کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 10000 نئے صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں.
خواتین کو چھیڑچھاڑسے بچانے والی اس ایپ کا نام ’ڈجی پولیس ایپ‘ ہے. یہ ایپ مسافروں سے بھری ٹٰرینوں میں سفر کرنے والی جاپانی خواتین میں زیادہ مقبول ہے جن کو سب سے زیادہ چھیڑ چھاڑ کا خطرہ ہوتا ہے ۔
موبائل ایپ کوجب کھولا جاتا ہے تو اس میں سے اونچی آواز میں "سٹاپ اٹ” کی آواز آتی ہے جس پر قریب موجود افراد کو معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی نے خاتون کو چھیڑا ہے۔ اس طرح چھیڑنے والا شخص گھبرا کر موقع سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔
اسی طرحجب ’سٹاپ اٹ‘ کی آواز آتی ہے تو اس کے ساتھ ہی موبائل فون کی سکرین پر ایک ’ایس او ایس‘ پیغام بھی نمودار ہوتا ہے جو متاثرہ خاتون دیگر مسافروں کو دکھا سکتی ہے۔ پیغام میں لکھا ہوتا ہے کہ ’یہاں پر ایک چھیڑنے والا موجود ہے۔ میری مدد کریں۔
اس ایپ کی اس وقت سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئے ہے.