بھارتی فلم چھاوا دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وکی کوشل کی فلم ’ چھاوا‘ دیکھنے کے بعد گاؤں والے خزانے کی تلاش میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع میں واقع تاریخی اسیرگڑھ قلعہ کی کھدائی کرنے لگے۔فلم میں دکھائے گئے مناظر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ قلعے کے اندر سونے چاندی کا خزانہ دفن ہے، جس کے بعد انہوں نے کھدائی کا کام شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ چھاوا‘ میں دکھایا گیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب نے مراٹھا سامراج سے لوٹے گئے خزانے کو اسیرگڑھ قلعہ میں چھپا دیا تھا۔ فلم دیکھنے کے بعد گاؤں والوں کو یقین ہوگیا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، اور انہوں نے خزانے کی تلاش کے لیے قلعے کا رخ کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں افراد رات گئے قلعے کے قریب جمع ہوئے اور اپنے ساتھ بیلچے، میٹل ڈیٹیکٹرز، ٹارچز اور دیگر اوزار لے کر آئے اور قلعہ کی کھدائی شروع کردی۔لوگ میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خزانے کی تلاش میں مصروف نظر آئے۔بعد ازاں پولیس قلعے میں پہنچے جسے دیکھ کر گاؤں والے خوف زدہ ہوئے اور کھدائی کے اوزار وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔بھارتی پولیس کے مطابق، قلعے میں کم از کم 100 گہرے گڑھے کھودے جا چکے ہیں، جو تاریخی ورثے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع
امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل
کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا