سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرحملہ کردیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس بارے حملہ کے متعلق وزیر مملکت کھیئل داس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ شہر کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے تقریباً درجن بھر کارکنان نے اچانک حملہ کردیا، جن کے ہاتھ میں پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر مملکت مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کا کھئیل داس کوہستانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وزیر مملکت کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل
سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل