پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، موہلنوال خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو خصوصی ناشتہ کروایا گیا، خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے سکول بھی قائم کر دیا گیا،مسلم ویمن لیگ کے رہنماؤں نے خیمہ بستی کا دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا،مسلم ویمن لیگ نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی لاہور سے امدادی سامان کا بڑا قافلہ روانہ کر دیا، قصور، سیالکوٹ، شیخوپورہ،ننکانہ، بہاولپور،اوکاڑہ، ساہیوال ،ملتان،بہاولنگر،لودھراں سمیت دیگر اضلاع میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لاہور کے علاقے موہلنوال میں خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے لیے شاندار ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر 3500 متاثرہ افراد کو انڈہ چنے کوفتے، بیف قورمہ، نان، حلوہ اور چائے سے بھرپور تواضع کی گئی،متاثرہ خاندانوں میں تھیم ویو سوسائٹی، چوہنگ اور موہلنوال کے رہائشی شامل تھے ،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ معزز متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور عزت کے ساتھ ریلیف فراہم کیا جائے ،مرکزی مسلم لیگ کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک اور صدر پنجاب محمد سرور چوہدری نے موہلنوال خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاموں کا جائرہ لیا،موہلنوال خیمہ بستی کا مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید،سیکرٹری جنرل لاہور طیبہ نصیر،مسلم گرلز لیگ کی صدر مریم رحمان نے بھی خواتین رضاکاروں کے ہمراہ دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے موہلنوال خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے سکول بھی قائم کر دیا گیا ہے،بچوں کو کتابیں ،بیگ اور ضروری اشیا فراہم کی گئی ہیں،
گلگت اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے مسلم ویمن لیگ اور مسلم گرلز لیگ کی جانب سےامدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کی گئی،امدادی سامان میں خشک راشن،کپڑے،برتن،بستر،چارپائیاں، سلنڈر، و دیگر اشیا شامل تھیں، اس موقع پر مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے خواتین بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہی ہیں، جلال پور پیر والہ کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے فوری امدادی سرگرمیوں کا آغازکیا ،متاثرین کو سیلابی پانی سے نکال کرمحفوظ مقام پر منتقل کیا اور کھانا تقسیم کیا،مرکزی مسلم لیگ بورے والا شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم ستلج فلڈ ریلیف کیمپ چودھویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ نے امدادی کیمپ کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات کے علاوہ رضاکاروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے ہدایت کی،
شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ عارفوالہ پاکپتن کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خشک راشن، پکاپکایا کھانا تقسیم کیا،مرکزی مسلم لیگ بہاول نگر کے زیراہتمام حافظ امیر حمزہ رافع کی قیادت میں بھکاں پتن، دریائے ستلج پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم میں سیلاب متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل جاری ہے، کیمپ میں میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے، بچوں میں گفٹ پیک اور سیلاب متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں، شعبہ خدمتِ خلق ضلع ٹوبہ کے زیرِ اہتمام کمالیہ راوی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، متاثرین میں صاف پانی اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا،شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کے زیر اہتمام مسلسل بارش کے باوجود ریسکیو وریلیف آپریشن جاری ہے،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے شیر شاہ خیمہ بستی میں پکا پکایا کھانا تقسیم گیا،حاصل پور میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ میں 21 روز سے مسلسل متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،لالیاں شرقی چنگھڑاں والا کے علاقے میاں وال میں جہاں دریا تقریباً آدھا گاؤں بہا لے گیا ہے مرکزی مسلم لیگ چنیوٹ کے کارکنان پہنچے اور متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا، بہاولنگر سیلاب متاثرین میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گزشتہ روز چھ ہزار افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا،اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام پر خدمت خلق ضلع اوکاڑہ کی جانب سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار نے کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،مرکزی مسلم لیگ لودھراں کی جانب سے تحصیل کہروڑ پکا میں سیلاب زدگان کے لیے پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرہ کی جانب سے بستی کامرہ اٹھارہ ہزاری میں 500 سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا،شعبہ خدمت خلق گوجرہ ضلع ٹوبہ کے زیر انتظام جھنگ سٹی دریائے چناب کے متاثرہ علاقوں میں 500افراد میں پکا پکایا کھانا، خشک راشن ، ادویات ، بچوں کے لیے گفٹ تقسیم کئے گئے،شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ گجرات کی جانب سے قمر سیالوی روڈ، چاہ کھولے، خواجگاں روڈ، سیشن روڈ اور محلہ مسلم آباد میں پکا پکایا کھانا اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کی گئیں، مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے سیکرٹری جنرل ثاقب مجید نے موڑکھنڈا، منڈی فیض آباد اور سید والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کے زیرِ اہتمام پاکپتن بابا فرید منچن آباد پل پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور کشتیوں کے ذریعے پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے برج شھبازاور اس کی ملحقہ آبادیوں میں راشن کے علاوہ جانوروں کے لیے سائلج بھی فراہم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ حاصل پور کے شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے خشک چارہ (سائیلج) کی مفت تقسیم کی گئی، شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے حافظ آباد کے سیلاب متاثرہ زمینداروں کے جانوروں کے لیے ونڈا تقسیم کیا گیا،جانوروں کے لیے دو ٹرکوں پر مشتمل ساڑھے تین سو تھیلے ونڈا تقسیم کیا گیا تاکہ زمینداروں کے معاشی نقصان کو کم کیا جا سکے اور ان کے مویشی بھی زندہ رہ سکیں، مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.








