خیرات کا پیسہ ذاتی مقاصد کیلیے عمران نے استعمال کیا ،بختاور زرداری

bakhtwar

صدرمملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے کہا ہے کہ جب عمران خان خود اسپتال کی خیراتی رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کے فنڈز کا غیر قانونی استعمال ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ یہ ایک گناہ ہے اور عدالت میں حکومتی فنڈز کے ناجائز استعمال، کرپشن اور چوری کا واضح مقدمہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بختاور زرداری نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں بختاور بھٹو زرداری نے سخت الفاظ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور خیبر پختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص خیراتی اداروں کے فنڈز کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرے تو پھر سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنا بھی ان کے لیے معمول کی بات بن جاتی ہے۔بختاور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسپتال کے خیراتی فنڈز، جنہیں عوام نے اعتماد کے ساتھ عطیہ کیا تھا، اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیے۔ اس بیان میں انہوں نے یہ واضح کیا کہ اگر ایک رہنما خیرات کے پیسوں کو اس طرح استعمال کرے تو یہ نہ صرف اخلاقی بلکہ قانونی لحاظ سے بھی ناقابل قبول ہے۔

بختاور نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ان کے فنڈز کو غیر قانونی طریقوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ایک سنگین جرم ہے اور اس پر عدالت میں آسانی سے مقدمہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف مالی بے ضابطگی کا نہیں بلکہ کرپشن اور عوامی وسائل کی چوری کا بھی ہے۔بختاور نے عدالتوں کو اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ اس طرح کی بدعنوانی اور عوامی وسائل کے غیر قانونی استعمال کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلا اور بند کیس ہے اور حکومت کو اس پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواحکومت پر مختلف سطحوں پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیان سے یہ پیغام دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی وسائل کے غلط استعمال کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی،

واضح رہے کہ ایکس پر ایک صارف نے کہا تھا کہ 5 اکتوبر 2024 کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے اخراجات خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کر رہی ہے، بجائے اس کے کہ یہ رقم کے پی کے کے لوگوں پر خرچ کی جائے، وہ ان فنڈز کو ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ پی ٹی آئی کا غیر ملکی اکاؤنٹ نہیں عوام کا پیسہ ہے۔

ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

عمران خان کی ضمانت،ریلیف عارضی،توشہ خانہ میں سزا کا امکان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

Comments are closed.