قصور
نواحی قصبہ مصطفی آباد للیانی میں بے رحم زمیندار نے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی، علاقہ سراپا احتجاج،کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ مصطفی آباد للیانی کے نواحی گاؤں کتلوہی کلاں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اخلاق نامی زمیندار نے مبینہ طور پر ایک بے زبان گدھے کی ٹانگ کاٹ دی عینی شاہدین کے مطابق گدھا کھیت میں داخل ہو گیا تھا جس پر زمیندار نے انتہائی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر ظلم ڈھایا اور اسے خون میں لت پت کر دیا
اس دلخراش منظر نے اہل علاقہ کو رنجیدہ کر دیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیت کا نقصان پورا ہو سکتا ہے لیکن ایک جان دار مخلوق کی زندگی دوبارہ واپس نہیں آ سکتی مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اخلاق نامی شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اور جانور ایسی بربریت کا نشانہ نہ بن سکے واضع رہے کہ جانوروں پر ظلم و تشدد کے خلاف پاکستان میں قوانین موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث آئے روز ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں







