کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا یے جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے قائدآباد پل کے اوپر سے کریکر پھینکا، حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت وسیم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی زخمی ہونے والا تیسرا اہلکار ایس ایس یو میں تعینات ہے ۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایس ایس یو کا اہلکار کیمپ پر موجود نہیں تھا۔ایس ایس یو کا اہلکار گزرتے ہوئے زخمی ہوا ۔ پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔

فیصل آباد موٹروےکے قریب ڈکیتی اور خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

صارم قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل

250 گاڑیوں کا قافلہ سامان لیکر پارا چنارپہنچ گیا

Shares: