کراچی شہر میں ایک بار پھر بھتہ مافیا نے سر اٹھا لیا۔

گارڈن کے علاقے میں الیکٹرونکس ڈیلر کی زیر تعمیر عمارت پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے بھتے کی پرچیاں تھماتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔اس واقعے نے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ مافیا کی از سرنو سرگرمیاں حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں نے تاجروں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر نوٹس لیں اور بھتہ خوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر تاجروں کو عملی اور یقینی تحفظ فراہم کریں۔

صدر محمد رضوان عرفان نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ سندھ، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے فوری کارروائی کی پرزور اپیل کی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلہ

Shares: