کراچی کے علاقے بورڈ آفس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بورڈ آفس سے عبداللہ کالج جانے والی سڑک پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری سے آنے والے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان، 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان، بچپن کے دوست تھے اور اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ دونوں آئس کریم کھانے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری شدید مشتعل ہوگئے اور واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا، ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
زبیر کے بھائی نے بتایا کہ وہ آئس کریم کھانے گیا تھا، واپسی پر حادثہ ہوا اور اسپتال پہنچنے پر اس کی موت کی اطلاع ملی، وہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ ایان کے بھائی کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اطلاع دی کہ حادثہ ہوا ہے، اسپتال پہنچے تو وہ زندہ تھا لیکن تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد اہل خانہ سے مشاورت کے بعد مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا جائے گا۔
ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر
سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس لازم، یوٹیوبرز اور آن لائن کمائی کرنے والےشامل
خواجہ آصف کی اپنی حکومت پر تنقید، اضافہ ’مالی فحاشی‘ قرار
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل
ممبئی میں دنیا کے امیر ترین بھکاری کا انکشاف، 460 کروڑ روپے نقد برآمد