کراچی کی شارع فیصل پر ڈرگ روڈ انڈر پاس میں افسوسناک حادثے میں مسافر منی بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ بارش کے بعد انڈر پاس میں جمع کیچڑ اور کھڈوں کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 40 سالہ حارث، شعیب اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق انڈر پاس میں بارش کا پانی اور کیچڑ موجود تھا اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکلیں کیچڑ میں پھسل گئیں اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس نے انہیں روند ڈالا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سڑک پر کیچڑ کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہوئیں، بس بروقت بریک نہ لگا سکی اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ایک موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین جبکہ دوسری پر ایک مرد سوار تھا۔حادثے کے بعد ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

جولائی میں بیرونی فنڈنگ 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کم

ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو

سلمان اکرم راجا کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

Shares: