شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں ریکارڈ کی گئی زلزلے کی شدت 2.6 تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر رہی۔زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 40 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو ماہرین کے مطابق معمول سے زیادہ تعداد ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تربت میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی نافذ
سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی نافذ
اسرائیل نے امریکا سے مدد مانگ لی، ٹرمپ انتظامیہ کا غیر واضح مؤقف
گوادر بارڈر راہداری بند، ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا قافلہ تہران سے روانہ