سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں انسداد سموگ کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت میں مختلف محکموں کے افسران نے رپورٹ پیش کی،ممبرجوڈیشل کمیشن نے کہاکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سکولز ڈراپ لائنز بنائیں مگر ایل ڈی اے سکولوں مالکان کو نوٹس کرکے خاموش ہو گیا،وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ 4کنال والے سکولز مالکان کوڈراپ لائنز بنانے کے احکامات دے دیئے، عدالت نے سکولوں کی چھٹی کے وقت متعلقہ سروس روڈز کو ون وے کرنے کی ہدایت کی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کریں،لوگوں کو پتہ چل جائے کہ کچھ غلط کریں گے تو سزا ہوگی تو پھر سب ٹھیک ہوگا، سکولز کی پارکنگ ہونی چاہئے ایل ڈی اے حکام سی ٹی ڈی او کے ساتھ بیٹھ کر ٹریفک پلان بنائیں، لاہور بہت بہتر ہو گیا،اس میں سب کا کردار ہے ، میچز کے دوران بھی ٹریفک کا نظام بھی بہت بہتر ہے،کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

Shares: