قصور
مونجی کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ کے بڑھنے کا خدشہ،باقیات کو آگ لگانے پہ 50 ہزار جرمانہ اور دو سال قید،مساجدوں میں اعلانات

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی مونجی ( دھان) کی کٹائی جاری ہے
مونجی کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی باقیات کو آگ لگانے سے اٹھنے والے دھوئیں سے سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے اور اسی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے مونجی کی باقیات کو آگ لگائی تو اس کے خلاف پرچہ کاٹا جائے گا جس سے 50 ہزار جرمانہ اور دو سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے گاؤں گاؤں جا کر اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ مونجی کی باقیات کو آگ نا لگائی جائے تاکہ سموگ کو بڑھنے سے روکا جا سکے
نیز پٹواری صاحبان کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے

Shares: