کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم

0
35

کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں انڈرٹونٹی ون گیمز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے،

وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ،مراد سعید، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، وزیراعظم عمران خان نے انڈر 21 گیمز کا افتتاح کیا

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محمود خان کو مبارکباد دیتاہوں، جتنے بھی کھلاڑی یہاں آئے میں امید رکھتا ہوں کہ بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے، ان گیمز سے ٹیلنٹ اوپر آئے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپورٹس کا پہلا فائدہ انسان کو اس کی صحت پر ہوتا ہے، جو انسان جسم کو اللہ کی نعمت سمجھتا ہے وہ ہمیشہ صحت کا خیال رکھتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے سپورٹس کا جو سلسلہ شروع کیا اس کو یونین کونسل گاؤں تک بڑھاتے جائیں لیکن میں نے کہنا ہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے، آپ جب سکول میں پڑھتے ہیں تو پڑھائی میں مقابلہ ہوتا ہے،جب بزنس کریں گے تو اس میں مقابلہ ہو گا، سیاست میں بھی مقابلہ ہو گا، سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، چیمپیئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے ڈرنا نہیں بلکہ سیکھتا ہے،انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیمپیئن کا سر ہارنےکے بعد بھی نہیں جھکتا وہ سوچتا ہے کہ میں نے کیا غلطی کی، دوگنی محنت کرتا ہے اور پھر جیتتا ہے، کوئی بھی دنیا میں آج تک چیمپین نہیں بنا جو ہار سے ڈرتا نہ ہو اور ہار سے سیکھتا نہ ہو، اگر میں سپورٹس میں نہ ہوتا تو 22 سال سیاست میں مقابلہ نہ کرتا، پہلے ہار چکا ہوتا، زندگی کا مقابلہ اونچ نیچ کا نام ہے، جو اوپر پہنچتا ہے وہ برے وقت میں گھبراتا نہیں ہے ،مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتاتو حالات کا مقابلہ نہ کرپاتا

Leave a reply