خضدار: ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں،ریسکیو ذرائع دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوگئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔
صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا،محسن نقوی
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایس پی ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، ایس ایس پی اور کے اہل خانہ کے 6 افراد بھی زخمیوں میں شامل تھے۔
عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ