عمران خان کی حکومت میں خود کش بمبار بننے کے خواہشمند وزراء

0
58

عمران خان کی حکومت میں خود کش بمبار بننے کے خواہشمند وزراء
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزرا خود کش حملہ آور بننے کے شوقین دکھائی دیتے ہیں

عمران خان کی حکومت میں شامل وفاقی وزرا اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ اگر اسلام میں خود کشی حرام نہ ہوتی تو وہ پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کر دیتے، وزیر مملکت اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے بیان دیا ہےجو پشتو میں ہے، اسکی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، شہریار آفریدی خود کش حملے کے لئے جذبات ظاہر کرتے ہیں،اور کہتے ہیں کہ اگر خودکشی حرام نہیں ہوتی تو میں اپنے جسم سے باردو باندھ کر پارلیمنٹ کے اندر خودکش حملہ کرکے سب ممبران کو ختم کر دیتا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ خود کشی حرام ہے مجھے تو خود کش بننے کو دل کرتا ہے جب یہ سب اکٹھے ہوں تو حملہ کر دوں

پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ایسے میں حکومتی وزرا کی جانب سے خود کش بننے کے بیان کیا ظاہر کرتے ہیں؟ پاکستان ایک پرامن ملک ھے لیکن خودکش حملوں کے سبب پاکستان پر شدت پسند ہونے کا مخصوص لیبل لگایا جاتا ھے، ایسے میں حکومتی ارکان کے ایسے بیانات پاکستان مخالف قوتوں کو سند فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں خود کش حملے ہو چکے ہیں اور دہشت گردوں نے نہ صرف پاکستان کے امن کو تباہ کیا بلکہ خود کش حملوں سے جانی و مالی بھی نقصان ہوا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن لگتا ہے کہ حکومتی وزراء ان قربانیوں کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں،

خود کشی اسلام میں حرام ،اور وفاقی وزراء کی جانب سے خود کش حملوں کے پیغامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے،

سینئر صحافی سلیم صافی کہتے ہیں کہ غلام سرورخان کےاردوڈرامےکےبعد اب پیش خدمت ہےشہریارآفریدی کا پشتوڈرامہ۔۔کہتےہیں خودکشی حرام نہ ہوتی تومیں جسم سے باردوباندھ کر پارلیمنٹ میں بیٹھے سب منافقین کواڑا دیتا۔ توکیاوہاں بیٹھے پی ٹی آئی والے بھی منافق ہیں؟ صرف خودکشی نہیں جھوٹ اور بہتان بھی حرام ہے جبکہ جان بھی اللہ کودینی ہے۔

دانش ارشاد کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز خودکش حملہ آور بننے کا عندیہ دے رہے ہیں اور مقابلے میں شیخ رشید فوج بلا رہے ہیں.

ربنواز بلوچ کہتے ہیں کہ جان اللہ کو دینے ہے والے وزیر صاحب فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم اگر خودکشی حرام نہیں ہوتی تو میں اپنے جسم سے باردو باندھ کر پارلیمنٹ کے اندر خودکش حملہ کرکے سب ممبران (بشمول حکومتی ممبران) کو ختم کر دیتا۔

پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ کہ لاڈلے کا وقت اب ختم ہوچکاہے، وزراء خودکش حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دس لاکھ افراد کی بجائے 172 کا نمبر پورا کرے

علینہ حیات ٹویٹر پر لکھتی ہیں کہ ایک خودکشی ہے اور ایک خودکش دھماکہ ہے یہ لوگ جو خودکش دھماکے کا ذکر کرتے ہیں یہ خان صاب کے کرتوتوں نااھلی صبح شام جھگڑوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان لوگوں کے پاس آخری آپشن خودکش دھماکہ ہے جس میں اس کے سارے اھل وعیال شامل ھونگے مطلب یہ لوگ خودکشی کریگے

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ غلام سرور کے بعد شہریار آفریدی کا خود کو دھماکے سے اڑانے کی خواہش کا اظہار انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسے جاہل ارکان اسمبلی کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر امیج خراب ہوتا ہے اور دنیا ہمیں مشکوک نظروں سے دیکھتی ہے۔۔۔ایسے لوگوں کا اسمبلی میں ہونا بدقسمتی ہے

عابد شیر علی کہتے ہیں کہ وفاقی وزرا خود کش حملے کرنا چاہتے ہیں۔ ضرور کریں لیکن ساتھ اپنے کپتان کو بھی رکھیں تا کہ اجتماعی فائدہ ہو۔ قوم ایسی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

دو وفاقی وزراء کی جانب سے خود کش بمبار بننے کے بیان کے بعد حکومتی صفوں میں خاموشی ہے اور وزیراعظم سمیت کسی کی طرف سے کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا،

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

مقامی صحافیوں کو کان پکڑوا کر تشدد کروانے والا ملزم گرفتار

Leave a reply