کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ شیری رحمان

0
186
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی پر وائیٹ پیپر جاری کیا ہے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے کی جرم میں جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے حکومت کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چار سالے کے بدترین دور اقتدار کا حساب دینے کو تیار نہیں،یہ وہ لوگ ہیں جو 4سال ملک پر مسلط رہنے کہ بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہی تھا، حکومت کوئی اور چلا رہا تھا ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائیٹ پیپر جاری کر رہے؟جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہنچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگیں گے،1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضہ جات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ انہوں نے ملکی معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا، ان کا وائیٹ پیپر ‘چور مچائے شور’ جیسا ہے،

دوسری جانب وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سید ناصر شاہ اور شر جیل میمن پر مقدمات شبلی فراز کی چول بازی ہے ،سید ناصر شاہ اور شر جیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کردیئے ہیں،شبلی فراز پہلے ناصر شاہ اور شر جیل پر الزام تو ثابت کرے قوم کو بخوبی علم ہے کہ عمران خان جھوٹے مقدمات بنانے میں ماہر ہیں، عمران خان اینڈ کمپنی نے وزیر آباد واقعے کی جھوٹی ایف آئی آر داخل کرنے کی کوشش کی تھی ،عمران خان کے کہنے پر اسمبلی ممبر ووٹ نہیں دیتے تو ناصر شاہ اور شر جیل قصور وار نہیں،پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی ممبران عمران کی آمریت سے نجات چاہتے ہیں،

Leave a reply