کبوتروں ، ٹڈیوں کے بعد خوفناک موٹر سائیکل نے اسلام آباد میں بھارتی سفیر کے ہوش اڑا دئیے

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبوتروں ، ٹڈیوں کے بعد خوفناک موٹر سائیکل نے اسلام آباد میں بھارتی سفیر کے ہوش اڑا دئیے

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کو دکھایا گیا ہے،

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی سفیر کی گاڑی کا پاکستان کے حساس ادارے آئی ایس آئی کے ایک رکن نے پیچھا کیا ،اور وہ موٹر سائیکل پر سوا تھا،آئی ایس آئی نے بھارتی سفیر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے لئے بھارتی سفیر کی رہائشگاہ کے باہر متعدد افراد کو کھڑا کر رکھا ہے

بھارت سرکار نے اس مبینہ واقعہ پر پاکستانی حکومت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان ہم سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کاروائی بھارتی سفیر کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے،

بھارت کی جانب سے پاکستان پر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق الزام عائدکئے جا رہے ہیں ، بھارت کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے

بھارت میں اس موٹر سائیکل کی ویڈیو پر کہرام مچا ہو اہے ،ویڈیو چلتی گاڑی سے بنائی گئی ہے اور موٹر سائیکل سوار سفر کر رہا ہے، ایسے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی سفیر کی گاڑی سے بنائی گئی ہے ، بھارتی سفیر اتنے خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ پاکستان کی سڑکوں‌ پر ایک موٹر سائیکل والے سے خوفزدہ ہو گئے ہیں، پاکستان کی شاہراہ پر کیا بھارتی سفیر کے سفر کے دوران پابندی لگا دی جائے؟

دوسری جانب بھارت کا اپنا رویہ بھی دنیا کے سامنے ہے، بھارت جھوٹا اور مکار ہے، دنیا اس بات کو جان چکی ہے،ایک موٹر سائیکل سوار کی ویڈیو وائرل کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی

بھارت کا اپنا کردار یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا دیں، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔ انڈین خفیہ ادارے کے اہلکاروں‌ نے قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی کی ہے.

باوثوق ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی حکام پاکستانی ناظم الامور اور قائم مقام ہائی کمشنر کا راستہ روکتے رہے۔ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جا رہے تھے۔ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدتہذیبی بھی کی گئی۔ پاکستان نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ہندوستان سے نکالے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بھی گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے۔

بھارت کو گزشتہ سال پاکستان کے ہاتھوں بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تو گزشتہ دنوں چین کے ہاتھوں اسے رسوائی ملی ہے جب کہ رہی سہی کسر نیپال نے نیا نقشہ جاری کرکے پوری کردی ہے

Leave a reply