لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خوگا خیل قبیلے کے بعض مشران قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں،انہیں نہیں مانتے: خوگاخیل مشران کی پریس کانفرنس

لنڈی کوتل پریس کلب میں خوگہ خیل بسی خیل کے مشران حاجی سعد اللہ، محمد وزیر، نورمحمد عرف مامدی، نعمت اللہ، کونسلر خلیل الرحمٰن، خانہ گل اور ذاکراللہ ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسی خیل کے ملک ماصل اور کرامت آج کے بعد ہمارے مشران نہیں ہیں، ان کو نہیں مانتے کیونکہ وہ قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں ڈی سی، اے سی سمیت تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آج کے بعد ان کو ہمارے حوالے سے کسی قسم کی میٹنگ میں نہ بلائے اور نہ ہی ہمارے متعلق کسی کام کو اعتماد میں لیا جائے وہ ہمارے مشران نہیں رہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے مشران ہم تپہ بسی خیل کے دو فریق ہیں جو باقاعدہ طور پر سول کورٹ لنڈی کوتل اور سیشن کورٹ جمرود میں درخواست بھی دائر کی ہے اور 1976 لسٹ میں 632 افراد اور 67 اس کے علاوہ ہیں یعنی خوگہ خیل بسی خیل میں ہمارے ساتھ اکثریت ہے لہذا طورخم این ایل سی چیک بسی خیل کا جو اس سے قبل ملک ماصل اور کرامت شینواری کے نام پر تھا

اب ہمارے فریق جس کا سربراہ حاجی سعد اللہ ہے اسی کے نام پر چیک کاٹا جائے انہوں نے کہا کہ خوگہ خیل کے دو تپے اشرف خیل اور فاطمی خیل کا قوم میں جو راستہ ہے وہی ہمارے لئے بھی اپنایا جائے

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر این ایل سی ودیگر اداروں نے تپہ بسی خیل کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں تو ہمیں وہ منظور نہیں ہوگا اور اس کے خلاف ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.

Shares: