کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک تیز رفتار خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کا ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو دوست حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں نوجوان حارث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ احمد کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد بیت المکرم مسجد کے قریب جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی، اور مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ٹینکر کو نذرِ آتش کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثنا، حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جناح اسپتال پہنچے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
چکوال کے قریب موٹروے بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق
امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں ،دفتر خارجہ