خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں،خورشید شاہ

اگر ہم لاڈلے بنتے تو بے نظیر شہید نہ ہوتیں، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے
0
168
khursheed shah

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہم لاڈلے بنتے تو بے نظیر شہید نہ ہوتیں، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے،خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں-

باغی ٹی وی : سابق اپوزیشن لیڈر اور پی پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ہم ن لیگ سے بالکل ناراض نہیں ہیں، ہم ساتھ رہے ہیں اس لیے ن لیگ کو مشورہ دیتے ہیں ن لیگ والے یہ جو خود کو لاڈلہ ظاہر کررہے ہیں جبکہ ہم نہیں کہہ رہے کہ یہ لاڈلے ہیں لیکن یہ خودایسا شو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ہم لاڈلے بنتے تو بے نظیر شہید نہ ہوتیں، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے، ہم نے گولیاں اور کوڑے کھائے ہیں ، خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں،سابق وزیر اعظم کو آفیسرز نے سلیوٹ مارے، اُن کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، ہم نے دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہم نے جمہوریت بچانے کے لیے ہمیشہ ساتھ دیا، ہم نے ثابت کیا کہ ہم جمہوری ہیں ہم عوامی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں، سب کوچیلنج کرتا ہوں کہ ثابت کریں کہ پیپلز پارٹی نے کب کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی-

جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی …

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ حقیقی سیاسی ورکر ہیں ، وہ درست کہتے ہیں کہ جھوٹے کیسز ختم ہونے چاہیں ، لیکن صرف یک طرفہ نہیں کیے جانے چاہیں بلکہ سب کے جھوٹے کیسز معاف کیے جائیں،مہنگائی پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی اب جو مسائل ہیں ان کا حل کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ،سب جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکال سکتی ہیں۔

کراچی ائیر پورٹ ، کروڑوں روپوں سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش،خاتون …

Leave a reply