خود کو قانون کے حوالے کرو،پشاور ہائیکورٹ کا عاطف خان کو حکم

0
90

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں،تو عدالت انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے گی۔ عدالت نے یہ ریمارکس عاطف خان کی طرف سے انتخابی مہم جاری رکھنے کے لیے اجازت کےلیے درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔جمعہ کو جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے عاطف خان کی طرف سے انتخابی مہم جاری رکھنے کے لیے اجازت کےلیے درخواست کی سماعت کی۔ عاطف خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔دوران سماعت خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدات میں کہا کہ عاطف خان نے اب تک خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا۔ وہ مفرور ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان پر جسٹس ارشد علی نے عاطف خان کے وکیل سے استفار کیا کہ ان کے موکل نے اب تک سرینڈر کیوں نہیں کیا۔

Leave a reply