قصور
رائیونڈ قصور کا کرایہ عید سے پہلے ہی ٹرانسپورٹروں نے خود ہی 50 روپیہ فی سواری مقرر کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ نور محل سے 28 کلومیٹر اور نئے لاری اڈے سے 32 کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 40 روپیہ فی سواری مقرر تھا مگر سنگدل ٹرانسپورٹروں نے عید قربان سے قبل ہی فی سواری کرایہ 50 روپیہ مقرر کر لیا جس کی شکایت لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو کی مگر کوئی حل نہیں نکلا اس کے علاوہ کسی بھی ٹویوٹا ہائی ایس،کوسٹر اور بس میں کرایہ نامہ نہیں لگا جس پر کئی سواریاں بحث کرتی ہیں تو کنڈیکٹر ڈرائیور حضرات اس سواری سے جھگڑتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں جس سے مرضی بست کر لو ہم یہی کرایہ لینگے لوگوں نے ڈی سی قصور پرائس مجسٹریٹ اور آڑ ڈی سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved