قصور
خود ہی آگاہی خود ہی خود ہی شور اور خود ہی چور ، چور مچائے شور
تفصیلات کے مطابق قصور ضلعی انتظامیہ نے ایک طرف تو سموگ کی روک تھام کیلئے تشہیری مہم کا آغاز کر رکھا ہے تو دوسری جانب خود ہی اس تشہیری مہم کی دھجیاں بکھیر رہی ہے قصور شہر بھر میں کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے ان کو آگ لگا کر سموگ کا موجب بنارہے ہیں سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے مین فیروز پور روڈ ،ڈیرہ مقصود صابر انصاری ،کالی پل، شہباز خان روڈ و دیگر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگا کر شہر میں زہریلا دھواں اور سموگ پھیلا کر شہریوں کو بیماری کی جانب دھکیلا جارہا ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے شہر قصور کے باسیوں کی وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیکر ڈی سی قصور کو فوٹو سیشن سے باہر نکل کر عملی اقدامات کرنے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے

خود ہی سموگ پر آگاہی خود ہی آگ جلا کر تیاری
Shares: